عظمیٰ کاردار کا دورہ جھنگ ، انسداد پولیو مہم کا افتتاح

 عظمیٰ کاردار کا دورہ جھنگ ، انسداد پولیو مہم کا افتتاح

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمٰی کاردارنے جھنگ کا دورہ کرکے انسداد پولیو کے حوالے سے بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح کیا۔

 انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ محکمہ صحت کے افسران سے گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ لی۔ فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمی کاردارنے گزشتہ پولیو مہم میں ٹارگٹ مکمل کرنے اور بہترین کارکردگی پر محکمہ صحت کے افسران اور سٹاف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو انسدادِ پولیو کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الصوبائی پوائنٹس پر بھی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں،پنجاب میں پانچ سال کی عمر تک کا کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے بھی والدین کو بھر پور آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں