ڈویژنل کمشنر کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ

ڈویژنل کمشنر کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کا بے آسرا بچوں کی بھرپور سرپرستی کا فیصلہ،ڈویژنل کمشنر مریم خان فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پہنچ گئیں۔

کمشنر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر مریم خان نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دورے کے دوران کلاس رومز اور ہاسٹل میں جاکر تدریسی و رہائشی سہولیات چیک کیں، کھانے کے معیار کا معائنہ کیا ،کمشنر نے مقیم بچوں کے والدین کو جلد از جلد ٹریس کرنے کا حکم دیا اور صفائی کی صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمشنر نے عندیہ دیا کہ تین روز کے بعد دوبارہ دورہ کرکے سہولیات چیک کی جائیں گی، دسیتاب وسائل کے مطابق بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں