سابقہ رنجش پر مخالفین کی باپ بیٹے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،فائرنگ

 سابقہ رنجش پر مخالفین کی باپ بیٹے کو  سنگین نتائج کی دھمکیاں،فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر گن پوائنٹ پر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے ریاض الجنہ کے رہائشی منور حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزم طلحہ اور اسکے ساتھی نے انہیں گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بناء بنا پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بنایا ۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں