قرآن زندگی بسرکرنے کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے :حامد سعید

 قرآن زندگی بسرکرنے کیلئے مکمل  ضابطہ حیات ہے :حامد سعید

کھرڑیانوالہ( نمائندہ دنیا )عالم دین علامہ حامد سعید کاظمی نے کہاہے کہ قرآن ایک معجزہ اور انسانی زندگی بسرکرنے کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔۔۔۔

 رمضان المبارک میں امت مسلمہ کو اپنے رب کو راضی کرنے اور اپنی راہ نجات کیلئے قرآن پاک کو سننا اورپڑھنا انتہائی کارثواب ہے ،قرآن پاک اﷲکا قانون ہے ،توحید ،عمل صالح، پاکیزگی، صبر،زکوٰۃ کی ترغیب دیتاہے ۔ جامع مسجد غوثیہ جھمرہ روڈ میں محفل پاک سے خطاب انہوں نے والدین کی شان اورعظمت بیان کرتے ہوئے کہاکہ انسان دنیامیں اگرکامیابی سے زندگی بسر کرناچاہتاہے تو قرآن پاک کے بتائے اصولوں اورتعلیمات پر عمل کرے ۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کھرڑیانوالہ کے صدر قاری جاویدنقشبندی نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں