ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر پر267افراد کو ریلیف فراہم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر پر گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران267 درخواست گزاروں کو مختلف شعبوں سے متعلقہ امور کے بار ے میں ریلیف فراہم کیا گیا اس سلسلے میں تیز رفتار محکمانہ کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی/فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور و دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کی مکمل آگاہی و رہنمائی کیلئے ون ونڈو کاؤنٹر کی نئی ترتیب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کی فراہمی کے بارے میں درخواست گزاروں کو ہرممکن آسانی اور سہولت ہونی چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق درخواست گزاروں کے کام مکمل کئے جائیں اور محکمانہ کارروائی کے بارے میں انہیں بذریعہ ایس ایم ایس اپ ڈیٹ رکھا جائے ۔