مسلمان تحفظ ناموس رسالت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا:قاری شبیر

مسلمان تحفظ ناموس رسالت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا:قاری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار )ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا اُسوہ حسنہ تمام مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے۔

قانو ن تحفظ نا مو س رسالت کے خلا ف تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے ،حکومتی سطح پر یوم تحفظ ناموس رسالت منانا خوش آئند اقدام ہے ،جناب رسول اﷲؐ کی سیرت طیبہ سے سیکھ کر دنیا میں امن لایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں،محبت رسولؐ کا تقاضا ہے ہم نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں، آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ دین اسلام سے دوری اور آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے ، اگر ہم اپنی زندگی کو سیرت نبویؐ کے سانچے میں ڈھال لیں تومعاشرہ سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہانبی کریم ؐسے محبت کا اولین تقاضا آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ نبی کریم نے فرمایا کہ جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہی دوسرے بھائی کیلئے بھی پسند کرو ،اگر ہم صرف اس ایک اصول کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا لیں تو معاشرہ میں موجود بگاڑ ختم ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا اﷲتعالیٰ نے ہمیں بیشمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے ،ہمیں زندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی کیلئے آپؐ کی ذات مبارکہ کو دیکھنا ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں