ر مضان کا مہینہ اللہ کی بڑی عظیم نعمت ہے :چودھری کامران

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سرپرست اعلیٰ تاجر اتحاد چودھری کامران احمد نصرت اور صدرچودھری طارق حسن رحمانی نے کہا ہے کہ۔۔۔
ر مضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے ، اس مہینے کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مبارک مہینہ اس لیے عطا فرمایا کہ تاکہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرکے زندگی کا نیادور شروع کیا جا سکے ، جس طرح کسی مشین کو کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعداس کی سروس اور صفائی کرانی پڑتی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کی صفائی اور سروس کے لیے یہ مبارک مہینہ عطاء فرمایاہے ۔