چنیوٹ:مہنگا چکن فروخت کرنے پر 2دکاندار گرفتار

چنیوٹ:مہنگا چکن فروخت  کرنے پر 2دکاندار گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمن نے ایکشن لیتے ہوئے 700 روپے کلو چکن فروخت کرنے پر 2 دکاندار گرفتار کرادیئے ،دونوں دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال اور اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول نے بھی تحصیلوں میں پرائس چیکنگ کی اور گرانفروشی پر ایکشن لیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر6560.انسپکشنز کرکے ناجائز منافع خوروں کو ایک لاکھ 34ہزار 500روپے کے جرمانے کئے ۔دوران انسپکشن خلاف ورزی پر75 دکاندار گرفتارہوئے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں