پرائیویٹ ادارے تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہے :رانا عمر، رانا نصیر

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )سابق ڈی ایس پی رانا عمر دراز اور سابق بیوروکریٹ رانا نصیر احمد نے کہا ہے کہپرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے لاکھوں افراد کو روزگار مہیا کیا بلکہ بہتر معیاری تعلیم بھی دی ۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بھوانہ روڈ پینسرہ میں واقع نجی سکول کے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر سکول رانا اسلم اعجاز کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر تقریب میں رانا عرفان ،رانا عمران ، محمد بابر، رانا اسامہ اسلم ،رانا حسیب ،رانا ثاقب ،رانا عارف ،رانا کامران ،حافظ ندیم ، زاہد اقبال، عثمان ضیاء،جاوید خان،جاوید ملک، اساتذہ اور عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔