کمالیہ :الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افطار چیریٹی ڈنر کا انعقاد

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افطار چیریٹی ڈنر منعقد کیا گیا، شرکاء نے وعدہ فارم کے تحت84لاکھ کے لگ بھگ مختلف منصوبوں کے لئے عطیات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کمالیہ میں منعقدہ سالانہ چیریٹی افطار ڈنر میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن مولانا عارف محمود، امیر تحصیل رانا اعجاز انور،امیر سٹی ملک ابو بکر جاوید و دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی صدر وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ الخدمت پاکستان بھر کے 32 ہزار یتیم بچوں کی مخیر حضرات کے تعاون سے کفالت کر رہا ہے ۔