روڈ بلاک کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔۔۔۔۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ریگل روڈ پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے رکشہ کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جسے منع کرنے اور اس کے خلاف قانونی کار روائی کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک کے اہلکار کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی۔ جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔