ٹھیکریوالا: 35 من سے زائد مضر صحت کیچپ تلف

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)فوڈ سیفٹی ٹیم نے 35 من سے زائد کیچپ پلپ اور 5 من سے زائد مضر صحت جعلی کیچپ پکڑ لی۔۔۔
،یونٹ مالک پر بھاری جرمانہ عائد،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس اور ظفر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ کے علاقہ میں کیچپ ساسز یونٹ پر کار روائی کی ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ پر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں ۔