جماعت اسلامی کا فیصل آباد میں بنوقابل پروگرام شروع کرنے کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی بنوقابل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔لاکھوں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انھیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔
رجسٹریشن کا آغازکردیاگیا۔اپریل کے آخر میں حافظ نعیم الرحمن افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے زونل امراء کے اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصدنوجوان قومی اثاثہ ہیں، اس قومی اثاثے کو ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں جماعتی، مذہبی اورمسلکی تفریق سے بالاترہوکراقدامات کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن رائے ندیم الرحمن، ڈائریکٹر بنو قابل ثاقب فاروق بٹ،ضلعی سیکرٹری یاسر کھارا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے ۔نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے ۔