ٹو بہ اورسمندری میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

ٹو بہ اورسمندری میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ،سمندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب ضلع کونسل کے جناح ہال جبکہ سمندری میں میونسپل کمیٹی کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو ، ڈی پی او عبادت نثار ،اے ڈی سی جی ذیشان لبھا مسیح ،سی او ضلع کونسل انور بیگ ،ڈی ایس پی ملک شاہد سمیت دیگر افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی جبکہ یوم پاکستان کے حوالہ سے سکول کے بچوں نے ٹیبلو نغمے اور تقریروں سے وطن عزیز کے ساتھ محبت اور لگن کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ تعمیر پاکستان کیلئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان میں دیکھنے کو ملا ، ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا چا ہئے ،23مارچ کا جشن تمام پاکستانیو ں کے لیے یادگار لمحہ ہو تاہے ۔ڈی پی او عبادت نثارنے کہا کہ ملک کی ترقی،خوشحالی اور سا لمیت ہمیں بہت عزیز ہیں ،آج تجدید عہد کے دن ہم وطن عزیز کی حفاظت،سا لمیت، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔دوسری طرف میونسپل کمیٹی سمندری کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کی خوشحالی بقاء اور ترقی کی دعا کی گئی، رکن صوبائی اسمبلی راؤکاشف رحیم خاں نے پرچم کشائی کی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) خالد محمود گل ، عماراسلم، اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر ہنجرا سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں