جھنگ :ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی و دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانے کے ساتھ ریسکیو 1122 کے دستے نے سلامی پیش کی۔ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن ہمیں ملی یکجہتی اور اتحاد کا درس دیتا ہے ۔یوم پاکستان منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اس تاریخی دن کی اہمیت بارے اگاہی دینا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اس کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔