فضائی آلودگی ،8 فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج

فضائی آلودگی ،8 فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 20 سے۔۔

 زائد صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے کئی کو ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب پایاجن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 10 مقدمات ماحولیاتی ٹریبونل کو بھیج دئیے گئے جبکہ 8 فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں