ٹو بہ :مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 22 قصاب گرفتار ، دکانیں سیل

ٹو بہ :مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 22 قصاب گرفتار ، دکانیں سیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی انتظامیہ کا بیف، مٹن اور چکن زائد قیمتوں پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کریک ڈا ؤن ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2170 انسپیکشنز کی گئیں،22 قصابوں کو گرفتار کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ گراں فروشی پر 43 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز گرانفروشی پر گوشت کی دکانوں پر چھاپے مارے اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے کئی دکانیں سیل کر دیں جبکہ دیگر دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زائد قیمت وصول کرنیوالے دکانداروں کی فوری شکایت درج کرائیں تاکہ کارروائی کی جا سکے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں