اتھارٹیز سے ڈیولپمنٹ کی مد میں وصولیوں کی رپورٹ طلب

 اتھارٹیز سے ڈیولپمنٹ کی مد میں وصولیوں کی رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 60 گز سے 240 گز تک کے انفرادی مکان بنانے والوں کو ون ونڈو کے تحت فوری نقشوں کی فراہمی کے لئے ڈیزائن ان کے پلاٹ کی سائز کے تحت بنا کر تیار رکھے ۔۔

تاکہ وہ ان میں سے کسی ایک کو پسند کرکے فوری نقشہ حاصل کرسکیں۔ رہائشی عمارتوں کو کمرشل کرنے کے ایس بی سی اے کے قانون پر آباد کے تحفظات کو بھی دیکھا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بزنس فیسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے دوسرالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، چیئرمین آباد حسن بخشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایات دیں کہ آئندہ اجلاس میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، حیدرآباد اور سہون ڈییلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جیز کو بھی بلایا جائے ۔تمام اتھارٹیز ڈیولپمنٹ کی مد میں گزشتہ 5 سال کے دوران جو وصولی کی ہے ، اس کی تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ ایک ہفتہ میں جمع کروائیں۔ سعید غنی نے ہدایات دی کہ تمام اتھارٹیز کی جانب سے ان کے پلاٹس ان کے مالکان کو قبضہ دئیے جانے اور جہاں پر مسائل ہیں یا تجاوزات ہیں اس تمام کی رپورٹ آئندہ ایک ہفتہ میں مرتب کرکے کمیٹی کو پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں