6شہروں میں ویمن بزنس انکو بیشن سینیٹرز کے قیام کا فیصلہ
انکو بیشن سینٹر سرمایہ کاروں کی سکلز بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ،صوبائی وزیر
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر لاہور کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے بریفنگ دی۔لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر 6 شہروں میں ویمن بزنس انکو بیشن سینیٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔پہلے مرحلے میں ملتان،لیہ ، گجرات جبکہ دوسرے میں ساہیوال،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر بنائے جائینگے ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر لاہور خواتین سرمایہ کاروں کی سکلز بڑھانے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ نئے بننے والے ویمن بزنس انکو بیشن سینیٹرز سٹیٹ آف دی آرٹ ہونے چاہئیں،ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر لاہور کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یو ایم ٹی،پیڈمک،ویمن چیمبرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک اور تعاون کا جائزہ لیا جائے ۔ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے کہا ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر کا نصاب عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے ، سینٹر میں زراعت،ماحولیات، ای کامرس ،ماحولیات و دیگر بزنسز کی تربیت دی جارہی ہے ۔