ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، معیار اور شفافیت یقینی بنانے کا حکم

 ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، معیار  اور شفافیت یقینی بنانے کا حکم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 36ارب 68کروڑ روپے کی لاگت سے 225 ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔

 سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت 20 ارب 42 کروڑ روپے کی 10 جاری اور 4 ارب 98 کروڑ روپے کی 29 نئی سکیموں پر بریفنگ دی گئی، جبکہ سیپ پروگرام VII کے تحت 75 کروڑ روپے کی 49 سکیموں پر کام کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت وہاڑی کی 19 اور بوریوالا کی 14 سکیموں، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام اور اربن ری جنریشن پروگرام کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، معیار اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے خورشید انور اسٹیڈیم جمنازیم، ورکنگ وومن ہاسٹل اور اہم سڑکوں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ، حفاظتی اقدامات، لائن مارکنگ، سائن بورڈز اور گرین بیلٹس کی بہتری کی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں