اوورہیڈ برجز کا پینٹ، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب تیز

اوورہیڈ برجز کا پینٹ، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب تیز

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری خوبصورتی کے اقدامات پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے ۔

 کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جھال خانوآنہ اوور ہیڈ برج کی دیواروں کو جاذبِ نظر پینٹ کیا جا رہا ہے ، جبکہ شہر کے دیگر اوور ہیڈ برجز کو بھی اسی طرز پر پینٹ کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈز نصب کر دئیے گئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ سڑکوں پر بھی ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شاہرات پر سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں