واسا کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری

واسا کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے واسا کے تمام شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جاری کردہ ہدایات پر بھرپور اسپرٹ کے ساتھ عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی نے کہا کہ آپریشنز، واٹر ڈسٹری بیوشن، ریونیو سمیت تمام ڈائریکٹوریٹس مکمل طور پر متحرک رہیں، کیونکہ ان کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس کا ماہانہ ریکارڈ سی آر سی کو ارسال کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژنز میں مین ہول کورز اور سلیبس کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشنز سٹاف کے تبادلے متعلقہ افسروں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیے جائیں گے ۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا پہلا مرحلہ فروری میں مکمل ہونا چاہیے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم مارچ سے ڈی سلٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مئی کے اختتام تک ڈی سلٹنگ کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں