لیاری جنرل اسپتال میں بوٹک ٹیلی سرجری سینٹر کا با ضابطہ افتتاح

 لیاری جنرل اسپتال میں بوٹک ٹیلی سرجری سینٹر کا با ضابطہ افتتاح

ڈاکٹرز کی ٹیم نے کویت کے جابر الاحمد اسپتال سے براہِ راست کامیابی سے روبوٹک ٹیلی سرجری سر انجام دی حکومتِ سندھ عوامی اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری جنرل اسپتال میں روبوٹک ٹیلی سرجری سینٹر آف ایکسیلینس اور تربیتی ادارے کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا جو مائیکروپورٹ کے ٹومائی روبوٹک ٹیلی سرجری سسٹم پر مشتمل ہے ۔سینٹر کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے کیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے کویت کے جابر الاحمد اسپتال سے براہِ راست کامیابی سے روبوٹک ٹیلی سرجری سر انجام دی جو ٹومائی روبوٹک ٹیلی سرجری سسٹم (مائیکروپورٹ) کے ذریعے کی گئی۔جس نے عالمی سطح پر جراحی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مستحکم بین الاقوامی رابطے کی عملی مثال پیش کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور طبی ماہرین نے کہا کہ روبوٹک ٹیلی سرجری جیسے جدید منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومتِ سندھ عوامی اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے ، تاکہ کم وسائل رکھنے والی آبادی کو بھی اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کیا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاپولر انٹرنیشنل اقبال بلو نے روبوٹک ٹیلی سرجری کے فوائد بیان کیے اور بتایا کہ روبوٹک ٹیلی سرجری محض ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ عوامی صحت کے نظام میں انقلابی تبدیلی ہے ۔ اس کے ذریعے ماہر سرجن سرحدوں کے پار بیٹھ کر علاج کر سکتے ہیں، جس سے مریضوں کو طویل سفر، اخراجات اور تاخیر سے نجات ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹومائی روبوٹک ٹیلی سرجری سسٹم انتہائی درستگی، کم سے کم چیرا اور زیادہ حفاظت کے ساتھ علاج فراہم کرتا ہے ، جبکہ یہ مقامی سرجنز اور طبی عملے کے لیے ایک مضبوط تربیتی پلیٹ فارم بھی ہے۔

پاپولر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر عبدالرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹومائی روبوٹک سسٹم کو پلیسمنٹ بنیاد پر فراہم کرنا عوامی شعبے کی صحت کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے آلات اور کنزیوم ایبلز کی خریداری اس منصوبے کو پائیدار اور طویل المدت بناتی ہے ، جبکہ مریضوں کو جدید علاج تک رسائی ممکن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیاری جنرل ہسپتال کو علاج کے ساتھ ساتھ تربیت اور طبی تعلیم کے مرکز کے طور پر بھی فروغ دیا جا رہا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر، مائیکروپورٹ عدنان علیم نے ٹیلی سرجری کے مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  ٹیلی سرجری عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں تعاون کا مستقبل ہے ۔ یہ جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کر کے عالمی معیار کی جراحی مہارت کو براہِ راست مریض تک پہنچاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں