منشیات فروش کو 9سال قید و جرمانہ کی سزا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔
ضلعی عدالت نے مجرم رمیض کو 9سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ مجرم سے 2کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے مارچ 2025 میں گرفتار کیا تھا۔