4 اشتہاریوں سمیت 12 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس سنگین جر ائم میں ملوث چار اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
گو لڑ ہ، سنگجا نی، انڈسٹر یل ایر یا، کھنہ، کر پا اورتھا نہ لو ہی بھیر میں کارروائیاں کی گئیں۔پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 68بو تلیں شراب، مختلف بور کے چار پستول اور تین عدد رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔