اسلام آباد ماڈل جیل ،خدمت مرکز کا کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ماڈل جیل ،خدمت  مرکز کا کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے H-16 میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل،خدمت مرکز کادورہ کیا ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ منصوبوںکو اعلیٰ معیار اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک اور باورچی خانہ کی تعمیر رواں ماہ میں مکمل کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل جیل کے ہسپتال سمیت بیرکس کا کام بھی رواں ماہ میں مکمل کیا جائے ۔ جیل کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کے کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکز بلڈنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے  آسان خدمت مرکز  بلڈنگ منصوبے کے تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  آسان خدمت مرکز منصوبے کا مجموعی طور پر 95 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ \\\"آسان خدمت مرکز\\\" منصوبہ پر فنشنگ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں