گورنمنٹ رحمت علی گریجوایٹ کالج میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے گورنمنٹ رحمت علی گریجوایٹ کالج میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز امان اللہ راٹھور، پرنسپل سعدیہ آصف ، اساتذہ کرام، طالبات اور سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ شازیہ فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور عملی زندگی میں شمولیت کو آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈے کیئر سنٹر کا قیام خاص طور پر ان طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت ہے جو تعلیم یا تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ اپنے ننھے بچوں کی بہتر دیکھ بھال چاہتی ہیں۔