نو لکھا پریسبیٹرین چرچ میں سالانہ کرسمس تقریب
لاہور(خبر نگار )ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی نظامت میں نو لکھا پریسبیٹرین چرچ میں سالانہ کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ ،سابق سینیٹر کامران مائیکل ، پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق سونیا آ شر، امیر جماعت اسلامی ضیا الدین انصاری، خطیب داتا دربار مولانا رمضان سیالوی، چرچ کے ماڈریٹرز بھی تقریب میں موجود تھے ۔ شرکانے اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔ صوبائی وزیر نے مسیحی کمیونٹی کے افراد کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔