بہن کی شادی کا تنازع،بیٹے نے63سالہ باپ قتل کر دیا

بہن کی شادی کا تنازع،بیٹے نے63سالہ باپ قتل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بیٹے نے گولی مار کر 63 سالہ باپ کو قتل کر دیا ،فرار ہو گیا، پولیس نے فوری کارروائی کر کے اسے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق قصبہ ماڑی لک میں جمشید نے اپنے 63 سالہ والد ولی محمد کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،

اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول اپنی بیٹی کی شادی اپنی مرضی سے کرنا چاہتا تھا جبکہ ملزم اس کا سخت مخالف تھا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ، پولیس کا کہنا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں