یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سالانہ ریسرچ ایرینا 2025 کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام  سالانہ ریسرچ ایرینا 2025 کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سات روزہ دوسرے سالانہ ریسرچ ایرینا 2025 کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنے وڈیو لنک خطاب میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال جامع اور ہمہ جہت ریسرچ فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا تحقیق، جدت اور علم پر مبنی ترقی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں