مالٹوں سے لوڈ ٹرالی کی زد میں آ کر کمسن بچی جاں بحق

مالٹوں سے لوڈ ٹرالی کی زد میں آ کر کمسن بچی جاں بحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مالٹوں سے لوڈ ٹرالی کی زد میں آ کر بچی لقمہ اجل بن گئی، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

19جنوبی میں بشارت کی بیٹی نایاب فاطمہ گھر سے قریبی دوکان پر چیز لینے جا رہی تھی کہ اسی اثناء میں مالٹوں سے لوڈ ایک ٹرالی نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفیہ کی میت ورثاء کے حوالے کر کے ٹرالی ڈرائیور جس کانام آ صف بتایا جاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں