محبوب کی شرط پوری کرنے کیلئے چوربننے والی ملازمہ گرفتار

محبوب کی شرط پوری کرنے کیلئے چوربننے والی ملازمہ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موبائل فون سے شروع ہونے والی محبت نے خاتون کو چور بنا دیا ،کینٹ پولیس نے چوری کی ایک بڑی واردات ٹریس کر کے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا،

 پولیس کے مطابق منصور آباد کے رہائشی محسن نسیم کے گھر واردات کی اطلاع پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، ڈی پی او کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل محمد وقار کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے انتہائی کم وقت میں واردات ٹریس کر کے گھریلو ملازمہ سومیا کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 88لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لئے گئے ، اے ایس پی سٹی سرکل محمد وقار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واردات کو ٹریس کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملزمہ آٹھ سال سے گھر میں کام کر رہی تھی جس نے لالچ میں آ کر اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر تمام زیورات چوری کر لئے ، خاتو ن کے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر وہ جس لڑکے سے محبت کرتی تھی اس نے شرط رکھی کہ تمہارے تمہارے پاس کوئی چیز ہوگی تو شادی کروں گا محبت پانے کے لیے خاتون نے اس گھر میں ہی چوری کر لی جہاں ملازمت کرتی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں