سیالکوٹ پسرور روڈ پر میگا انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کر دیا گیا
وزیردفاع خواجہ آصف ،ارمغان سبحانی ، منشااللہ بٹ ، ملک عبدالغفور کی شرکت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر میگا انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کر دیا گیا ، تقریب میں سرکاری و غیر سرکار ی حکام،سیاسی،سماجی، کاروباری اورصحافیوں نے شرکت کی ، منصوبہ کے افتتاح سے پہلے میزبان ملک عبدالغفور نے معزز مہمانوں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرمملکت منصوبہ بندی وترقی چودھری امغان سبحانی،صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ،شیخ ریاض الدین،ایم پی اے چودھری طارق سبحانی، فیصل اکرام،حافظ شاہد اور دیگر کو خوش آمدید کہا، ملک عبدالغفور نے وزیر دفاع خواجہ آصف اوردیگر معزز مہمانوں کیساتھ ملکر میگا انڈسٹریل اسٹیٹ کا فیتہ کا کاٹ کر باقاعدہ آغاز کردیا، اس موقع ملک وقوم کی سلامتی اور میگا انڈسٹریل اسٹیٹ کی کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی۔میگا انڈسٹریل اسٹیٹ پسرور روڈ سیالکوٹ کوعلاقے کی تعمیر وترقی اور روزگارکی فراہمی کیلئے سنگ میل قرار دیا جارہاہے ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور گجرات سمیت قریبی اضلاع کے صنعت کار میگا انڈسٹریل اسٹیٹ کو مستقبل کا گیم چینجر منصوبہ قراردے رہے ہیں جس سے علاقے میں صنعتی ترقی کو عروج ملے گا ، پاکستان ٹائمز یوایس اے کے چیف ایگزیکٹو میاں شہباز منصوبہ کے ثمرات کو اوورسیز پاکستانیوں تک پہنچانے کیلئے میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کردار اداکریں گے۔