جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروا ئی ہو گی : کامران حمید

جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروا ئی ہو گی : کامران حمید

شہریوں کیلئے پر یشانی کا با عث بننے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جا ئیگیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ ترجیح :ڈی پی او حافظ آ باد ،صحافیوں کے وفد سے ملاقات

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈی پی او کامران حمید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی کے عوام دوست ویژن کے تحت حافظ آباد پولیس 24گھنٹے شہریوں کی خدمت اور جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے ،ضلع بھر میں امن و امان، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں، عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف و انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پر یس کلب امتیاز احمد تاج کی سر براہی میں صحافیوں کے وفد نے ڈی پی او سے ملاقات کی جن میں سابق چیئرمین رانا ارشد انجم ، امجد پر ویز چٹھہ ، ہمایوں شہزاد ،مظہر حسین وڑائچ ، ظہیر عباس شاہ و دیگر شامل تھے ۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ، منشیات فروشوں، بھتہ مافیا اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائیگا، فرائض میں غفلت اور شہریوں کیلئے پر یشانی کا با عث بننے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جا ئیگی ،محکمہ پولیس کی بہتری اور امن وامان کیلئے صحافیوں کی تجاویز پر ہر ممکن طریقے سے عملدر آمد کیا جائیگا ۔اس موقع پر رانا ارشد انجم ، امتیاز احمد تاج اور دیگر نے ڈی پی او کامران حمید کو یقین دلایا کہ ضلع بھر میں امن،بھائی چارہ کے فروغ کیلئے پولیس سے ماضی کی طرح ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں