پاکستان کو پولیو فری بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری:اے سی نو شہرہ
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)سال 2025 کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور محکمہ صحت کا عملہ موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک انتہائی موذی مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت کوشاں ہے پاکستان کو پولیو فری بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ فوکل پرسن سردار الیاس ڈوگر نے بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 102477 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے کل 391 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔