پی ایس ایل میچز کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔۔
شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹریا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔نیوٹاؤن سے آنے والے شہری اسٹیدیم روڈ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے ، آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔