غریب ، نادار اور مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے :میاں وحیدانور

غریب ، نادار اور مستحق افراد  کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل  کرنا چاہئے :میاں وحیدانور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر آئی ایل ایم ڈسٹر کٹ بار میاں وحید انور کوکب نے تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ عید کا حقیقی مقصد دوسروں میں مسرتوں کو با نٹتا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آج کے روز غریب نادار ، مستحق افراد اور سفید پوش لو گوں کا خا ص طور پر خیال رکھنا چاہیے اور انہیں بھی خو شیوں میں شامل کر نا چا ہیے ، تاکہ رضا ئے الہی اور خو شنودی مصطفی ﷺ کا حقیقی حصو ل ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ حسنہ پر پوری روح کے ساتھ عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سر خر وئی حا صل کی جا سکتی ہے ، اسی ہی میں فلاح و کا میا بی کا راز پنہا ں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں