عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے :علی اکبر

 عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے :علی اکبر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں، روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں