سیل کی گئی دکان کھول کر گیس ری فلنگ پر شہری گرفتار

سیل کی گئی دکان کھول کر گیس ری فلنگ پر شہری گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر(سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر غیر قانونی گیس ری فلنگ کی دکان چلانے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے بغیر اجازت سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر دوبارہ سے غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ چلایا جا رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں