جنرل ہسپتال سمن آباد میں ادویات کی صورتحال مزید ابتر

جنرل ہسپتال سمن آباد میں ادویات کی صورتحال مزید ابتر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال میں ادویات کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔ ہسپتال میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجی، ملٹی وٹامن ادویات ناپید ہوگئیں۔

 جس کے باعث مریض رلنے لگے ۔جنرل ہسپتال سمن آباد میں علاج معالجے کی سہولیات بری طرح متاثر ہیں۔ انتظامیہ کی غفلت اور محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث مریض ادویات کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں صرف درد کشا سمیت چند ایک دوائیں ہی دستیاب ہیں جبکہ اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجی اور ملٹی وٹامن سمیت بیشتر دوائیں لینے کے لیے مریضوں کو باہر کی راہ دکھا دی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں ہسپتال میں انسولین کی دستیابی بھی نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ من پسند افراد کو ہی دی جاتی ہے ۔ دو ہفتے قبل سیکرٹری پرائمری اینڈر سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کی جانب سے علاجگاہ کا دورہ بھی کیا گیا تھا تاہم اس دوران انتظامیہ نے سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہوئے مسائل کی پردہ پوشی کردی۔ دوسری جانب مریضوں کا کہنا ہے کہ علاجگاہ میں صرف مفت پرچی اور چیک اپ ہو رہا ہے جبکہ بیماری کے علاج کیلئے زیادہ تر ادویات خود اپنی جیب سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں انتظامی سطح پر تبدیلی لائی جائے اور مالی معاملات بہتر کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں