سی پی او کی صدر ڈویژن کے افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ

سی پی او کی صدر ڈویژن کے افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)صاحبزادہ بلال عمر نے صدر ڈویژن کے افسران کے ساتھ ایس پی آفس صدر میں کرائم میٹنگ کی۔۔۔

میٹنگ میں ایس پی صدر ڈویژن ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے قتل،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی،رابری مع قتل،ہاؤس رابری ،مویشی چوری و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات بارے افسران سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، ڈرگ ڈیلرز اور غیر قانونی اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ،کرائم پاکٹس پر گشت بڑھایا جائے اور موثر نگرانی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں