کمالیہ میں فری میڈیکل کیمپ
جکھڑ (سٹی رپورٹر )خدمت خلق کمالیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،مقامی نجی سکول میں منعقدہ کیمپ میں 253 مریضوں کا چیک اپ کرنے کے ساتھ فری ادویات فراہم کی گئیں۔۔۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر زاہد ڈوگر اور معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹر اسد حلیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔ محمد عمران گریوال ، صدر خدمت خلق ضلع ٹوبہ ڈاکٹر سلطان محمود ، صدر خدمت خلق کمالیہ ڈاکٹر عبدالخالق ندیم ، صدر شعبہ ڈاکٹرز خدمت خلق کمالیہ محمد اسد اور صحافی حسن مصطفائی نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔