اٹھارہ ہزاری :جھنگ بھکرروڈ کی تعمیر شہریوں کیلئے عذاب بن گئی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )جھنگ بھکرروڈ کی تعمیر شہریوں کیلئے عذاب بن گئی، دھول مٹی سے شہری پریشان ،ٹھیکیدار نے سڑک پر پانی چھڑکنا بھی چھوڑ دیا، راہگیربیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری سے گزرنے والے بھکر روڈ کے ٹھیکیدار نے کئی ماہ سے روڈ پر پتھر اور کیری مٹی ڈال کر سڑک کو ادھورا چھوڑ رکھا ہے ،زیرتعمیر سڑک پر پانی کا کوئی چھڑکاؤ بھی نہیں کیا جا رہا جس سے مٹی اور گردو غبار کی وجہ مسافروں اور روڈ کنارے رہنے والے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔