خاتون کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

 خاتون کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں  دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 147 ر۔ب کی رہائشی صدف اکبر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم وقاص کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں