ٹو بہ :فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 30من مضر صحت گوشت برآمد

 ٹو بہ :فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 30من مضر صحت گوشت برآمد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز)پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پر کامیاب چھاپے کے دوران۔۔۔

30من(1213)کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا ،کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،مذکورہ گوشت مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا، موقع پر موجود ویٹرنری سپیشلسٹ نے تفصیلی جائزے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا، جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا استعمال شدہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ضلع بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں،عوام جعلساز مافیا کی نشاندہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں