اٹھارہ ہزاری :انتظامیہ کی ملی بھگت سے منی پٹرول پمپس قائم

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم،شہریوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ، اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے مختلف شاہراہوں پر منی پٹرول پمپس قائم ہیں، گردونواح کی رہائشی آبادیوں میں دکانوں پر کھلے پٹرول کی فروخت بھی جاری ہے ۔ منی پٹرول پمپس پر پٹرول مقررہ نرخوں سے 25 روپے فی لٹر مہنگا بھی فروخت کیا جارہا ہے ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں قائم منی پٹرول پمپس پر آئے روز حادثے ہوتے رہتے ہیں اور کسی روز بڑا سانحہ بھی رونما ہوسکتا ہے ،جھنگ کی ضلعی انتظامیہ کو ان غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بن سکے ۔