ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتال آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں احمر جاوید نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کرکے ہسپتال کے اندر چلاگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔