سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے احمد پارک کے رہائشی عبدالغفور نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔