محکمہ لائیوسٹاک ضلع جھنگ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک ضلع جھنگ کے زیر اہتمام آر سی سی آئی بی ہال ضلع جھنگ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ میل ثابت ہوں گے ۔
اس ورکشاپ کا مقصد مویشیوں کی جینیاتی بہتری کیلئے غیر ملکی سیمن کے استعمال اورADRS Info App کی تنصیب و استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈائریکٹر RCCIB ڈاکٹر واجد ارشد خان نے کی جنہوں نے شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی اور مویشیوں کی بیماریوں کی بروقت نشاندہی کیلئے ADRS Info App کے استعمال پر آگاہی فراہم کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر احسان علی اکبر اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر بلال انور نے تربیتی نشست کو ترتیب دیا۔اس ورکشاپ میں ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک، سینئر ویٹرنری افسران، ویٹرنری افسران، ویٹرنری اسسٹنٹس، اے آئی ٹیزاور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر بلال انور نے منصوبے کی سرگرمیوں اور فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر ثناور علی ناصر (ADIO ضلع جھنگ) نے ADRS App کے استعمال اور متعدی بیماریوں کی بروقت رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کی حکمت عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی جانوروں کی جینیاتی صلاحیت میں بہتری کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس ورکشاپ میں خاص طور پر غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے لئے غیر ملکی سیمن کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی جو مقامی مویشی پال حضرات کیلئے سنہری موقع ہے اور بلاشبہ ایسے اقدامات کسان برادری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں سنگِ