ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

  ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )شہر کے معروف تجارتی مراکز صدر بازار، اقبال بازار اور ریلوے روڈ میں ناجائز تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔

 فٹ پاتھوں پر ریڑھیاں، سٹالز اور غیر قانونی دکانوں کی بھرمار نے نہ صرف پیدل چلنے والوں کا راستہ بند کر دیا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ بازاروں میں ہر طرف بے ہنگم ریڑھیاں، چھابڑی فروش اور عارضی تعمیرات نے گزرگاہوں کو گھیر رکھا ہے ۔ خاص طور پر خواتین، بچے اور بزرگ افراد کو چلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ اب صرف نام کے رہ گئے ہیں، جہاں سے گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ مستقل منصوبہ بندی اور سنجیدہ حکمت عملی کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔شہری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں